خبرنامہ بلوچستان

خواتین اور بچوں کی حراست سے متعلق خبریں تشویشناک: مہیم خان

خواتین اور بچوں کی حراست سے متعلق خبریں تشویشناک: مہیم خان

کوئٹہ (ملت آن لائن) سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ نے کہاہے کہ خواتین اور بچوں کی حراست میں لئے جانے سے متعلق خبریں تشویشناک ہے، اس سے صوبے کے حالات بہتر ہونے کی بجائے خراب ہونے کا اندیشہ ہے، اگر خواتین اور بچوں کو حراست میں لیاگیاہے تو انہیں چھوڑ دینا چاہئے ،بلوچستا ن میں خواتین کوئی میڑھ لیکر جائے تو لوگ خون معاف کردیتے ہیں ۔وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق سینیٹرمیرمہیم خان بلوچ کاکہناتھاکہ گزشتہ روز میڈیا میں خواتین کی گرفتاری سے متعلق خبریں چھپی ہیں جس نے مجھ سمیت عوام کو تشویش میں مبتلا کردیاہے ،یہاں کی اپنی قبائلی روایات ہیں جس سے باریاں لینے والے پشتون بلوچ حکمران بھی جانتے ہیں یہاں اگر قبائلی تصادم کے دوران یا بعد میں خواتین میڑھ لیکر چلی جائیں تو نہ صرف تصادم رک جاتاہے بلکہ لوگ خون بہا تک معاف کردیتے ہیں اگر خواتین اور بچوں کو حراست میں لیاگیاہے تو انہیں فوری طور پر رہا کردیناچاہئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کراچی میں مظاہرہ کرنے والے خواتین کی گرفتاری بھی شرمناک فعل ہے اس طرح بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کی بجائے مزید خراب کیاجارہاہے ماضی میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں نواب اکبربگٹی کو شہید کیاگیاجو صوبے کے حالات کو دانستہ طورپر خراب کرنے کے مترادف تھا اب ایک مرتبہ پھر اس طرح کے کارروائیوں سے حالات بہتری کی بجائے ابتری کی جانب جارہے ہیں بلکہ اس سے مزیدتشویش کی لہر پیداہوگی ۔