خبرنامہ بلوچستان

خوشحال پاکستان فنڈمہم ،حقیقی عوامی اسلامی تبدیلی کاآغازہے:جما عت اسلامی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) جما عت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر وخوشحال پاکستان فنڈ مہم کے نگران ڈاکٹرمحمد ابراہیم نے کہا کہ خوشحال پاکستان فنڈمہم دراصل حقیقی عوامی اسلامی تبدیلی کاآغازہے عوام سے مالی وافراد مددلیکر ملک کو دین دار دیانت دار قیادت فراہم کریں گے تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں خوشحال پاکستان فنڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ارکان وذمہ داران،خواتین وطالبات بڑھ چڑھ کر کام کریں ڈورٹوڈور رابطہ کریں عوام وخواص ہرفرد سے جماعت اسلامی کے دعوت الی اللہ کیلئے اعانت ومدد طلب کریں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں جماعت اسلامی کرپشن وبدعنوان عناصر کے خلاف بھر پور جدوجہد کر رہی ہے ۔کرپشن وکمیشن مافیا قوم کو تباہ کر رہی ہے دیانت دار دین دار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جب تک ہم اپنے حصے کاکام نہیں کریں گے تبدیلی نہیں آسکتی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر سے اضلاع کوخوشحال پاکستان فنڈمہم کے ہینڈبل ،کوپنز ،پوسٹر وبینرزروانہ کرنے کے موقع پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہر فرد اس فنڈ میں مالی تعاون دیکر ملک کو دین دار دیانت دار قیادت دینے کی راہ ہموار کی جائیں ۔ملک وملت بچانے ،بلوچستان کو خوشحال اور پاکستان کو اسلامی بنانے کیلئے جدوجہد کا آغازاس فنڈ سے کیا جائیگا عوام الناس اس فنڈ کو کامیاب بناکر مسائل کے حل کیلئے دیانتدار دین دار قیادت کا انتخاب کریں جماعت اسلامی اس ملک میں دین اسلام کے غلبے اور اللہ کے احکامات کو نافذ کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے یہی حکم قرآن وحدیث نے دیا ہے یہی اس ملک کی ترقی وخوشحالی اورامن کا آئینی اسلامی راستہ ہے ہم آئین پاکستان واسلامی نظام پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جماعت اسلامی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے عوام نے اگر ہوش کا ناخن نہ لیا اچھے دین دار لوگوں کا ساتھ نہ دیا عارضی فائدے کے بجائے دائمی واجتماعی فائدے کا نہ سوچھا تو بندوں کی بندگی کے قانون ،امریکی غلامی وکرپٹ حکمرانوں سے نجات ممکن نہیں ملک وملت بچانے کیلئے اب ملک کو اسلامی آئین کے مطابق چلانا ہوگا۔