خبرنامہ بلوچستان

دادو کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم،3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) داد و کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم سے3 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دادو کے نواحی علاقے کھونن موری میں مسافر وین نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے۔