خبرنامہ بلوچستان

داعش کا حامی مو لانا عبد العزیز اسلام آباد میں بیٹھا ہواہے‘

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سردار مولانا محمد وزیرالقادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے فکری دہشتگردی ہیں۔نواز شریف کے خلاف لکھنے والوں کو ایک رات میں پکڑ لیا جاتا ہے مگر گستاخانہ مواد پھیلانے کو کو ئی نہیں پکڑتاافغانستان کی حکومت دہشتگردوں کی پاکستان میں در اندازی روکے جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے پاناما کیس کا فیصلہ حکمران خاندان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردے گا داعش کا حامی اسلام آباد میں بیٹھا ہواہے مولانا عبد العزیز آپریشن ردّالفساد کی زد میں آئے گا تو قوم کو یقین آئے گا کہ حکومت دہشتگردوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے سردار مولانا محمد وزیرالقادری نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس نے کروڑوں عاشقان رسول کے جذبات کی ترجمانی کی ہے حکومت غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک کا صفایا کرے خطے کے تمام ممالک کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کر نا ہو گا دہشتگردوں کے مذہبی ہمدرد فساد کی اصل جڑ ہیں اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے کیونکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان توڑنے اور پاکستان میں مداخلت کرنے کا اعتراف کرچکا ہے اقتدار کے ایوانوں کو کرپشن کے بتوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سرحد پار امن دشمن عناصر کے ٹھکانے تباہ کرنے ہو نگے کرپشن کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں قوم نااہل حکمرانوں سے مایوس اور بیزار ہے حکومتی صفحوں میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا صفایا کرنا ہو گا۔