خبرنامہ بلوچستان

درگاہ شاہ نورانی حملے کی تحقیقات

حب: (ملت+اے پی پی) شاہ نورانی کے مزار پر دھماکے کے بعد تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر موجود 3 عینی شاہدین سے معلومات حاصل کیں۔ تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکڑے ملے، نائن ایم ایم پستول کی مزید گولیاں بھی تحویل میں لی ہیں جبکہ خودکش بمبار کے جسم کے اعضاء کوئٹہ منتقل کر دیئےگئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے مزید اعضاء بھی ملے ہیں جن کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔