خبرنامہ بلوچستان

دنیا کشمیری عوام پرہندوستانی فوج کےمظالم کا نوٹس لے: انوارالحق کاکڑ

کوئٹہ: (اے پی پی)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی انجمن تاجران ،طلباء تنظیموں کی جانب سے ایوب اسٹیڈیم سے ایک ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رتھے جن پر اقوام متحدہ سے مطالبہ درج تھا کہ ہندوستان کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے اور کشمیریوں کو ان کی مرضی اور آزادی سے رہنے کا حق دیا جائے،ریلی کی قیادت صوبائی وزیر جعفرمندوخیل ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی اور ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے کی، پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جعفرمندوخیل نے کہا کہ کشمیری عوام پر ہندوستانی فوج کے مظالم کا دنیا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکی مرضی اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیری پر ظلم وبربریت کے سلسلے اب بند ہونے چاہیے ،ہندوستان کے مظالم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون رنگ لائے گا ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ دنیا کا کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا دنیا اب ہندوستان کے مظالم کا نوٹس لے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم کے خلاف احتجاج ہورہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے قرارداد کے مطابق آزادی کا حق دیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا ہندوستان کو دہشت گرد ملک قرار دے اب تک لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کشمیروں کے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو دہشت گرد ملک قرار دے اور کشمیریوں کو انکی مر ضی کے مطابق رہنے کا حق دیا جائے ،حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا ،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اب رنگ لائے گی اور دنیا کے سامنے ہندوستان سے مکرہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے دنیا ہندوستان کے مظالم پر آواز اٹھائے پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماء رضا وکیل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اسے پاکستان سے دنیا کا کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتا ،ریلی کے شرکاءء سے کشمیر ی رہنماء شوکت کشمیری ،پاکستان ورکز پارٹی کے رہنما خدائے دوست کاکڑ ،شوکت بلوچ ،تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دیگر نے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔