خبرنامہ بلوچستان

دو وقت کی روٹی کا حصول عام آدمی کیلئے ناممکن بن گئی ہے: اسداللہ بلوچ

پنجگور(ملت + آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکز ی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ موجود حکومت غریب عوام پر بھاری پڑی ہے دو وقت کی روٹی کی حصول عام آدمی کیلئے جیسے ناممکن بن گئی ہے ،انکی ترقی کی سیاست اور اقتدار کا طاقت غریب ملازمین پر آزمائی جارہی ہے کلرک، چپراسی، دھوبی،چوکیداروں کی گربیان چاکی انکی تنخواہوں کی بندیش ٹرانسفر تک محدود ہے لیڈر مشکل گھڑی میں صفحوں کے آگے ہوتے ہیں انکے پیچھے لائن میں کھڑا ہوکر انتظار کرنے چور اور ڈاکو ہوتے ہیں جو نیشنل پارٹی ادا کررہی ہے ،ہم نے اقتدار حاصل کرکے مخالفین کو بھی نوکریاں دی ہے اجتماعی کا م کئے ہیں جن کی ضما نت سرزمین خود دیتی ہے ،بی این پی عوامی کی سیاست سیاہ سفید ،ذات پات کی نہیں بلکہ مظلوم عوام کی آواز ہے جو ان کے ساتھ ساتھ ان کے رگ رگ میں شامل ہے چند مٹی بھر عناصر کے ٹولے کو سیاست نہیں بلکہ انہیں صاف الفاظ میں ٹولہ کہتے ہیں نیشنل پارٹی کی قبضہ گریت،مفادات پرستی ،کی سیاست نے معاشرے کو انتہا پسندی کی طرف لے گئی ہے ، بھائی بھائی سے خوش نہیں لوٹو مارو کی پالیسی قوموں کی تباہی ہے انہیں تاریخ معاف نہیں کرئے گی ،چار سال مکمل ہوچکے ہیں بلوچستان میں ترقی کے نغمے گانے والوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا گرین بلوچستان،لینڈلیوینگ،زراعت و زمینداروں کے اربوں روپے کے کرپشن کئے لیکن غریب زمینداروں کو تاحال کوئی ریلیف نہیں ملی اوزمین پر کہیں بھی ترقی کے اثار نظر نہیں آتے ہیں ،اربوں روپے پنجگور کے ریلیز ہوئے ابھی تک ایک بھی میگاپروجیکٹ زمین پر نظر نہیں آتی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ خاندانوں میں تقیسم کئے گئے ہیں لیکن ان کا فائدہ ٹولے حاصل کررہے ہیں عوام نہیں ،گر اقتدار میں ایسے آتے رہے تو بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑے گی انہیں کم کرنے کیلئے سیاسی لیڈران و قوم پر جماعتوں کو مینڈیٹ کی بنیاد پر سامنے آنا چائے جو عوامی مسائل کو حل کرنے صلاحیت رکھتے ہوں جو کہ بی این پی عوامی نے گزشتہ دور حکومت میں کرکے دیکھایا تھا ،ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے رہائشگاہ پے خدابادان ،سراوان سے بی این پی مینگل سے مستعفی ہونے والے واجہ ظفر علی بلوچ کی سربراہی میں اور عبدالکریم، عبدالواحد، جمعہ خان ،خیر محمد،خالد بلوچ،جمیل شہزاد،نورجان، علی جان ،محمدجان کی ہمراہی،اور پنجگور کے تحصیل پروم سے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے حمل بلوچ،عبدالرازق، اور رہی نگور،پھل آبادسے واجہ بشیر احمد، میں ودیگر سینکڑوں عزیز اقارب کے ساتھ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے بی این پی عوامی کے آئین و منشور سے اتفاق کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے سوائے جھوٹ فریب کوئی کام نہیں کیا ہے پارٹی سے گزشتہ کئی سالوں سے وابستگی رہی ہے لیکن انکا حاصل کچھ نہیں ہے انکی قومی پرستی کے دعوے جھوٹ مکاری کے سوائے کچھ نہیں۔