خبرنامہ بلوچستان

دکی؛ لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

لورالائی؛ (ملت+اے پی پی) دکی میں چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق دکی طاہر اڈا میں نامعلوم چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرکے سپیر پارٹس کے 8 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔