خبرنامہ بلوچستان

دکی: تین افراد کو اسلحہ کے زور پر ان کے موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا

دکی (ملت + آئی این پی )بلوچستان کے علاقے دکی میں ایک ہی دن میں تین افراد کو اسلحہ کے زور پر ان کے موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح ڈاکوؤں نے تبلیغی مرکز کے قریب کلی ملا عبداللہ روڈ پر درمحمد نامی شخص سے اسلحہ کے زور پراس کی موٹرسائیکل چھین لی اورفرارہوگئے جبکہ اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد دکی ہی کے علاقے سلیزئی کراس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اکبر نامی شخص سے اس کی موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ۔اسی طرح دکی کے علاقے کجھوری چوک کے قریب مقامی کلینک کے باہر سے نامعلوم چور حیات اللہ کی موٹرسائیکل لے کر رفو چکر ہوگئے ،دکی شہر وگردونواح میں ایک بارپھر موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ،چورو ڈکیت سرگرم پولیس واقعات سے لاعلم خاموش تماشائی بنے رہے ،جبکہ ،چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں شدید وخوف وہراس پھیل گیاہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ اگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو ہم احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے آئے روز کی وارداتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں جب پولیس خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہیں جو باعث افسوس ہے۔