خبرنامہ بلوچستان

دکی میں فائرنگ، ایک شخص قتل

کوئٹہ :(اے پی پی)دکی میں فائرنگ ایک شخص قتل ،لیویزنے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،لیویز کے مطابق ہفتہ کو دکی میں اختر محمد نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے طور گل نامی شخص کو قتل کردیا اور ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا تاہم لیویز نے لورالائی سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔