خبرنامہ بلوچستان

دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

دکی

دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

لورالائی:(ملت آن لائن) تحصیل دکی میں کوئلے کی ایک کان میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11 کان کن کان میں پھنس گئے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے چھ کان کنوں کونکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالات اب بھی تشویش ناک ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی کان میں پھنسےہوئے ہیں۔ لیویز ذرایع نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ سے 11 کان کن پھنس گئے۔ پتوکی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاک لیویز ذرایع کے مطابق یہ واقعہ ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کی ایک کان میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں آگ بھڑکی اٹھی اور کان کن پھنس گئے۔ چھ کان کنوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ بھڑک اٹھنے کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوسکے۔

…………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…حوثی باغیوں کے قبضے سے ایرانی اسلحہ پکڑا گیا: عرب اتحاد

جدہ (ملت آن لائن)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ آپریشنز کے دوران جہاں فضائی اور زمینی حملوں میں یمنی باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے وہیں حوثی ملیشیا سے ایران سے حاصل کردہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمانکرنل ترکی بن صالح المالکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ حالیہ ایام میں یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے عرب اتحاد کی لاجسٹک سپورٹ اور فضائی کارروائی میں معاونت کے دوران حوثیوں کے اسلحہ کے کئی مرکز، فوجی گاڑیوں اور دیگر آلات کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران یمن کے کے مختلف علاقوں سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں سے ایران سے حاصل کردہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میںلیا گیا ہے۔انہوں نے ایرانی ساختہ’سام 7‘ راکٹ اٹھائے ایک حوثی جنگجو کی تصویر بھی دکھائی جو ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔کرنل ترکی بن صالح نے بتایا کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سعودی عرب کی سرحد سے متصل یمنی علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں باغیوں کے متعدد اسلحہ گودام تباہ کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ آپریشن میں باغیوں کے قبضے سے ایرانی ساختہ ہتھیاروں کی بھاری مقدار بھی قبضے مین لی گئی ہے جن میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔