خبرنامہ بلوچستان

دھرنے کا مقصد نوازشریف پر دباؤ ڈالنا ہے عوام کو مشکل میں تنگ کرنا نہیں: تحریک انصاف

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا مقصد نوازشریف پر دباؤ ڈالنا ہے نہ کہ عوام کو مشکل میں ڈالنا،ہسپتالوں اور سپریم کورٹ جانے والوں کے لئے راستہ کھلا رکھیں گے ، اسلام آباد پہنچ کر نوازشریف پر مزید دباؤ ڈالنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کے بعد مزید جلسے نہیں کریں گے ، اسلام آبادمیں 10لاکھ لوگ اکھٹے کریں گے ، کوشش ہو گی کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عوام کو بھی پریشانہ نہ اٹھانی پڑے، نوازشریف کے خلاف ریاستی اداروں نے کچھ نہیں کرنا ، نیب کا چیئرمین نوازشریف اور آصف زرداری نے مل کر لگایا ، سپریم کورٹ جانا اور سڑکوں پر آنا ہمارا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ، ،آئس لینڈ میں احتجاج کے بعدجمہوریت مضبوط ہوئی،اسلام آباد میں اسپتالوں جانیوالے اورایمبولینسز کے لئے راستہ رکھیں گے، مزید لائحہ عمل اسلام آباد پہنچ کر بنائیں گے ۔