خبرنامہ بلوچستان

دہشتگردوں کا سکول کے اندر دھماکہ

دہشتگردوں کا

دہشتگردوں کا سکول کے اندر دھماکہ

ڈیرہ بگٹی (ملت آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں سکول میں بارودی مواد کے دھماکامیں سکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئےں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بارودی مواد کا دھمکا کوہلو کےعلاقے ماوند میں ہوا،جس سے سکول کی عمارت کا کافی نقصان پہنچا، تاہم سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرید گیا ہے….

…………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….دکی : کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی

لورالائی:(ملت آن لائن) تحصیل دکی میں کوئلے کی ایک کان میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11 کان کن کان میں پھنس گئے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے چھ کان کنوں کونکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالات اب بھی تشویش ناک ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی کان میں پھنسےہوئے ہیں۔ لیویز ذرایع نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ سے 11 کان کن پھنس گئے۔ پتوکی: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاک لیویز ذرایع کے مطابق یہ واقعہ ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کی ایک کان میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں آگ بھڑکی اٹھی اور کان کن پھنس گئے۔ چھ کان کنوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جب کہ پانچ کان کن اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ بھڑک اٹھنے کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوسکے۔