خبرنامہ بلوچستان

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان

پشین (آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا میرے دل میں عوام کیلئے درد ہے حکومت بناتے وقت یہ عزم کیا کہ بلوچستان کوپرامن صوبہ بنائینگے میرے عزائم پہاڑوں اور چٹانوں سے مضبوط ہے سب ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے عوام کی تعاون سے دہشتگردوں کی کمر توڑ چکے ہیں چند برسوں پہلے عوام پشین سے کوئٹہ جانے کیلئے دس بار سوچتے تھے کہ ناجانے راستے میں ہمارے ساتھ کیا ہوگا عوام پہلے دہشتگردوں سے چھپتے تھے اب دہشتگرد عوام سے چھپتے ہیں ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں 36کلو میٹر کے پشین ٹو یارو ڈبل روڈ،یارو ٹو بوستان لنک روڈ ، پشین ٹو ہیکلزئی بٹیے زئی روڈ اور لمڑان ٹو کیڈٹ کالج روڈ کی سنگ بنیاد کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،عبدالرحیم زیارتوال، حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین،رحمت صالح بلوچ،ایم پی اے سید لیاقت آغا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے بھی خطاب کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمن اور دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہے دہشتگردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں تم مجھے اور ہمارے وزراء کو چاہئے جتنے بھی دھمکیاں دو ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہادر باپ کا بہادر بیٹا اور شہید بہادر بیٹے کا بہادر باپ ہے برملا کہتا ہوں کہ ہمارے ویژن پرامن بلوچستان کو عوام کے حوالے کر کے جاؤں گاانہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں عوام خون کے آنسو رہتے تھے میں نے کئی دفعہ اسمبلی میں یہ بات کہی کہ خدارہ بلوچستان کے عوام پر رحم کرے لیکن اس وقت حکمران دہشتگردوں سے ڈرتے تھے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ان دہشتگردوں کیخلاف میں نے آواز اٹھائی جس پر میرے بیٹے اور رشتہ داروں کو شہید کیا گیا ژوب سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے نصیر آباد تک شاہراہیں محفوظ ہے ڈاکوؤں اور امن دشمن عناصر کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر صفاہستی سے مٹادیں گے پشتون بلوچ صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمار ا فرض ہے کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہیں رک سکتا نام نہاد آزادی کے نام پر بھائیوں کو بھائیوں سے لڑایا گیا اور دیگر علاقوں میں بے گناہ افراد کو مذہب کے نام پر شہید کیا گیا تمام اضلاع کی انتظامیہ کو تنبیہ کر چکا ہوں کہ وہ اپنے علاقے میں صر ف آفس تک محدود نہ رہے بلکہ عوام کو بہتر تحفظ فراہم کریں جب حکومت سنبھالا تو کوئی حکومت نہیں تھی اُ س وقت اسمبلی میں بیٹھے لوگ بھی اغواء کاروں کے ساتھ ملی تھی ان ہی کو الیکشن میں شکست دی ڈسٹرکٹ پشین میں مزید سکول اور بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع دیئے جائینگے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ اکنیک میٹنگ میں بلوچستان کیلئے 7 ارب روپے کے بڑے بیس ڈیمز منظور ہوچکے ہیں پشین اور قلعہ عبداللہ کیلئے آبادی کی بنیاد پر زکواۃ کیلئے فنڈز دے چکے ہیں انہوں نے پشین کیلئے بلڈوزر کے پانچ ہزار گھنٹے، تین ڈیمز،ہر ڈسٹرکٹ اور ہسپتالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے ’’وزیر اعلیٰ ڈیو لپمنٹ پروگرام‘‘ میں ضلع پشین کیلئے بیس کروڑ روپے دیئے جائینگے جس میں پانچ کروڑ ہسپتال اور باقی پندرہ کروڑ بنیادی ضروریات کیلئے ہونگی ،ضلع کونسل پشین اور چھوٹے ڈیمز کیلئے پانچ پانچ کروڑ روپے جبکہ معذور افراد کیلئے پچاس عدد موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کیا ۔