خبرنامہ بلوچستان

دہشت گردوں نے14 اگست کی سرگرمیوں کونقصان پہچانے کیلئےدھماکہ کیا: بگٹی

کوئٹہ: (اے پی پی) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ دہشت گردوں نے 14 اگست کی سرگرمیوں کو نقصان پہچانے کیلئے بم دھماکہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دھماکے میں تین سے چار کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیا۔یہ بات انہوں نے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ریموٹ کنٹرو ل بم دھماکے سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایاگیاہے جبکہ ایک جج کی گاڑی بھی دیرپہلے اس جگہ سے گزاری ہے ۔عوام دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں بلکہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قربانیاں دینے کے باوجود اس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز کے عزام بلند ہیں ہم دہشت گرد اہنہ کارروائی کے خلاف مصروف عمل ہیں دہشتگروں کے عزام کو خاک میں ملادینگے ۔