خبرنامہ بلوچستان

دہشت گردوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: میر اظہار خان

حمیدآباد (ملت + آئی این پی) سابق صوبائی وزیر ورکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار خان کھوسہ کہا کہ مہمندایجنسی میں دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بزدلانہ حملہ کیا جسکے نتیجے میں پانچ فوجی جوان شہید ہوئے جبکہ جوابی حملے میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے ،سرحد پار افغان دہشت گردوں کو سرچھپانے کے لیئے کوئی جگہ نہیں ملے گی ،یہ بات منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ۔ اس سرزمین کی خاطر پاک افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں پاک افواج کی یہ قربانیاں ضروررنگ لائے گی ان کاکہنا تھاکہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ فائنل منقعد کرانے کے بعد دہشت گردوں کی شکت نصیب ہوئی ہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے پاک افواج نے ملک بھر میں ردالفساد آپریشن جاری ہے انشااللہ تعالی ردالفساد آپریشن میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ دہشت گردوں کی کوئی مذہب دین وایمان نہیں ، معصوم بچوں بے گناہ لوگوں کو شہیدکرنے والے مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ سی پیک منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدل دے گی سی پیک منصوبہ سے بلوچستان کوبھی بڑا فائدہ پہنچے گا کیونکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گا۔