خبرنامہ بلوچستان

دہشت گردی کےخاتمےکیلئےہرحد تک جائیں گے، کاکڑ

کوئٹہ (آئی این پی) ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جب انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا تو وہاں دھماکہ ہوگیا‘ دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ پیر کو ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق جب انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا تو وہاں دھماکہ ہوگیا دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے اور زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔ انوار الحق نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ دہشت گرد اپنا وجود ثابت کرنے کے لئے ایسی کارروائیاں کررہے ہیں ۔بدی کی طاقتوں کے خلاف ہمارا پختہ عزم کمزور نہیں ہوگا۔ (ن غ)