خبرنامہ بلوچستان

راحیلہ حمید درانی کاو سابق گورنر سندھ ائر مارشل (ر)عظیم داؤدپوتا کی وفات پر اظہار رنج و غم

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے قومی ہیرو و سابق گورنر سندھ ریٹائرڈ ائر مارشل عظیم داؤدپوتا کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کارہائے نمایاں سرانجام دےئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک محب وطن پاکستانی اور پیشے کے ساتھ مخلص عظیم داؤد پوتا نہ صرف پاک فضائیہ کے ائرمینوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک مشعل راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ سپیکر نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔