خبرنامہ بلوچستان

رمضان کے بعد بلوچستان میں مستحقین خواتین نیا سروے ہوگا: ماوری میمن

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ ماوری میمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بلوچستان کے 3 اضلاع نصیرآبا،کیچ اور قلعہ سیف اللہ میں مستحقین خواتین کو بی آئی ایس پی کے دائرہ میں لانے کے لئے نیا سروے شروع کردیا جائے گا،مستحقین خواتین رجسٹرڈ کے عمل میں بھر پور حصہ لے کر اس پروگرام کے ثمرات سے استفادہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی بی آئی ایس پی کے دفتر اور گوٹھ غلام محمد سرپرہ منجھو شوری گوٹھ شوکت بنگلزئی میں مستحقین کی بی آئی ایس پی کے تحت زیادہ سے زیادہ رسائی اور روابط کے حکمت عملی کے پروگرام کے سلسلے میں خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں بی آئی ایس پی کا بلوچستان میں ہونے والا سروے اس سطح پر نہیں ہوا جس پر ہونا چائیے تھا اس نقصان کے ازالے کے لیے نیا سروے شروع کیاجارہا ہے جو کہ بلکل مفت ہوگا اس سروے میں نئی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان خواتین کو بھی دوبارہ رجسٹریشن کرانا ہوگی جو اس پروگرام سے پہلے ہی استفادہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بکھری آبادی میں پھیلے دیہاتوں میں موبلائزیشن اور خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ عوام دوست حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت جامع پروگرام شروع کیا ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر اس پروگرام کا دائرہ کار زیادہ سے زیادہ مستحقین خواتین تک وسیع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر دوردراز علاقوں میں مستحقین خواتین تک جاکر پروگرام کے ثمرات ان کے دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کاکہا وزیراعظم نے ہدایت جاری کئے ہے کہ غریبوں اور حق داروں کو انکاحق ضرور ملنا چائیے ،وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کی ہدایت کی روشنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک میں بسنے والے غریب افراد کی صاف شفاف فہرستیں مرتب کی جارہی ہے اس ضمن میں پوری دیانت داری اور نیک نیتی سے کام کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو وسیع تر بنانے کے لیے لسٹ پوری دنیا کے لیے شفافیت پر مبنی ایک ایسا عملی نمونہ ہوگا جس سے دنیا کے دیگر لوگ بھی ہم سے آکر سیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ عملی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں جبکہ باقی لوگ دھرنوں ،توڑ پھوڑکی سیاست میں اپنا وقت صرف کررہے ہیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی سیاست کا مقصد عوام کی خوشحالی ہے اور اس مقصد پر حکومت عوامی خدمت کو شعار بنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ رواں سال پائلٹ پروجیکٹ کے سوا ملک کے دیگر اضلاع میں 2017میں سروے ہوگا جس میں قبل ازیں رہ جانے تمام مستحقین خواتین کواس پروگرام میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ دور میں ایسے لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا جو اس کے مستحق نہیں تھے تاہم ماضی کے نقصان کا آزالہ ایک نئے شفاف سروے کے ذریعے کیا جائے گا بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھال لی ہے اور ان کی معاونت سے بلوچستان میں بی آئی ایس پی پروگرام پر موثر طور پر عمل درآمد ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے سہ ماہی رقم بڑھا کر 4ہزار 7سو روپے کردی ہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے چیئرپرسن بینظرانکم سپورٹ پروگرام کے محترمہ ماروی میمن کو نصیرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بی آئی ایس پی کے ساتھ ملک کر خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن معاونت کی جائیگی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان بی آئی ایس پی عبدالروف خان نے وفاقی وزیر مملکت وچیئر پرسن بنیظر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ ماروی میمن کو بلوچستان میں بی آئی ایس پی پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین کے عدادوشمار اور دائرہ کار سے آگاہی دی۔