خبرنامہ بلوچستان

زیارت ڈی سی آفس حملے کا مقدمہ درج

بلوچستان کے ضلع زیارت میں ڈی سی آفس پر حملے کا مقدمہ درج کر کرے چالیس ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس کے مطابق مقدمہ ایم ایم اے کے خلاف کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات درج کی گئی ہیں ،پولیس نے مقدمے میں 500 ملزمان کو نامز د کیا جن میں 300 سےز ائد نامعلوم پولیس نے 40 کارکنوں کو گرفتار کر کے ایم ایم اے کا دفتر سیل کر دیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایم ایم اے میں شامل جماعت جمعیت علماء اسلام کےکارکنوں نے گزشتہ رات بلوچستان عوامی پارٹی کو جلسے کی اجازت دینے کا الزام لگا کر ڈی سی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے دوسری جانب ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر کریکر دھماکے کے چار زخمی سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دئیے تاہم مقدمہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا ۔