خبرنامہ بلوچستان

سابق وزیر داخلہ بلوچستان گزین مری کوئٹہ جیل سے رہا

سابق وزیر داخلہ بلوچستان گزین مری کوئٹہ جیل سے رہا
کوئٹہ:(ملت آن لائن) رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گزین مری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ناراض بلوچوں کے مطالبات کا جائزہ لینا ہو گا، ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں سے بات صوبے کے مفاد میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی بات مشترکہ مسئلہ ہے، سیاست میں آنے کا فیصلہ قبائلی عمائدین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک بیٹھے ناراض بلوچ اور حکومت دونوں کی جانب سے غلطیاں ہوئی ہیں، دیکھنا پڑے گا کہ زیادہ غلطیاں کس کی جانب سے ہوئیں، اس مسئلے پر سٹیک ہولڈرز سے بھی بات کی جائے گی۔ نوابزادہ گزین مری نے مزید کہا کہ مری قبائل کو متحد کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، رہائی پر احساس ہوا کی عدلیہ آزاد ہے۔ بلوچستان کے حالات خراب ہونے میں انڈیا کے کردار سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بھارت کی مداخلت کا اداروں کو زیارہ معلوم ہے۔