خبرنامہ بلوچستان

سارجنٹ ہلاکت کیس: عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد

سارجنٹ ہلاکت کیس: عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد
کوئٹہ(ملت آن لائن)سیشن عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کر دی۔

رواں سال جولائی میں کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی تلے آکر ٹریفک سارجنٹ عطااللہ جاں بحق ہوا تھا تاہم پولیس نے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پر ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عبدالمجید اچکزئی کو آج کوئٹہ کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم عبدالمجید اچکزئی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے کیس میں ضمانت کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
اس سے قبل کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت بھی عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ کے گاڑی تلے ہلاکت کے کیس میں گرفتار ہیں اور انہوں نے کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

18 اگست کو دو رکنی بینچ میں ایک جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ ایک نے منظور کی تھی۔