خبرنامہ بلوچستان

سانحہ تربت کے 7 انسانی سمگلرز گرفتار

سانحہ تربت کے 7 انسانی سمگلرز گرفتار
گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) تربت سانحہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 7 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔ تربت میں بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ٹیم نے گوجرانوالہ میں بڑی کروائی کی اور 7 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 142 پاکستانی پاسپورٹ، جعلی مہریں اور تصاویر برآمد ہوئیں۔ ملزمان جعلی ویزے بنا کر ملزمان کو بیرون ملک بھیجواتے تھے۔ گروہ کا مرکزی ملزم محمد حسنین اور افضال احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔