خبرنامہ بلوچستان

سانحہ کوئٹہ میں زخمی فوجی جوان شہید،شہادتوں کی تعداد63 ہوگئی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی)سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر کالج پر ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان شہید ہوگیا،فوجی جوان ساجد کا تعلق اسپیشل کمانڈوونگ سے تھا۔بدھ کو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر کالج پر ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان شہید ہوگیا،شہدا کی تعداد 63ہوگئی ،شہید ہونے والے سپاہی کا نام ساجد ہے جس کا تعلق اسپیشل کمانڈوونگ سے تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر تین دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 62اہلکار شہید اور120سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔