خبرنامہ بلوچستان

سانحہ کوئٹہ کےخلاف 12 ویں روز بھی وکلاء کا بائیکاٹ

سانحہ کوئٹہ :(اے پی پی) سانحہ کوئٹہ کےخلاف وکلاء کاعدالتی کاروائی کا 12ویں روز بھی بائیکاٹ ہوا،کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ ،سیشن اور ہائیکورٹ میں کوئی بھی و کیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت میںججز موجود تھے تاہم کوئی بھی و کیل ا پنے موکل کی جانب سے پیش نہیں ہوا جبکہ ضلعی کچہری بارروم پرسیاہ پر چم آویزاں کئے گئے۔ وکلا کے بائیکاٹ کےباعث عدالتی سرگر میا ں معطل رہیں، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعض اہم نوعیت کے کیسز میں سائلین از خود ججز کے سامنے پیش ہوئے اور وجہ بتاتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک بڑھانے کی درخواست کی۔ سول ہسپتال میں 8 اگست کو ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے وکلا نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔