خبرنامہ بلوچستان

سانحہ کوئٹہ : 40 روز گزر گئے ،ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

سانحہ کوئٹہ:(اے پی پی) سانحہ کوئٹہ کو 40روز گزرگئے ہیں مگر ملزمان تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے،سول اسپتال خود کش حملے میں جاں بحق وکلاء کے لواحقین انصاف ملنے منتظر ہیںجبکہ عدالتوں کا بائیکاٹ اب تک جاری ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہونے پر وکلانمائندوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہدا کے چہلم کے بعد مرکزی اور صوبائی سطح پر وکلا سے مشاورت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وکلا کے عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث عدالتی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،جس سے سائلین کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں8 اگست کو خود کش حملہ ہوا تھا،جس میں 55 سے زائد وکلا شہید ہوئے تھے، اس واقعے کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا جو اب تک جاری ہے، وکلا اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔