خبرنامہ بلوچستان

سبی، آنکھوں کا فری میڈیکل اورسرجیکل کیمپ کا انعقاد

سبی، آنکھوں کا فری میڈیکل اورسرجیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(ملت آن لائن) سبی کے علاقے لہڑی میں لیپروسی پلانٹس کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ آنکھوں کا فری میڈیکل اورسرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آنکھوں کا فری میڈیکل اور سرجیکل کیمپ سابق ضلعی ناظم سبی سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی کی تعاون سے لگایا گیا۔ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کا افتتاح سابق ضلعی ناظم سردار زادہ حیربیار ڈومکی نے کیا،فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت آنکھوں کا علاج اور آپریشن کیا گیا۔ کیمپ دوروزہ فری میڈیکل میں سینکڑوں کی تعداد میں مفت آنکھوں کا آپریشن کیا جائے گا۔