خبرنامہ بلوچستان

سبی:ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

ڈنگرا:(آئی این پی)سبی میں ڈنگرا کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد انتظامیہ نے جعفرایکسپریس کو روک کر ریلوے ٹریفک معطل کردی ہے۔ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس پر سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک پر نصب بم کا دھماکا ہوا، دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے جعفرایکسپریس کو روک کر ریلوے ٹریفک کی آمدو رفت بھی بند کردی ہے، انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے جعفرایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔