خبرنامہ بلوچستان

سبی میلے میں 35کر وڑ مالیت کے جانوروں کی خرید وفروخت

سبی (ملت + آئی این پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر لائیواسٹاک و مشیر جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان لہ لہ عبید اللہ جان بابت نے کہا ہے کہ سبی میلے میں مالداروں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجے میں کیلئے دن رات خدمات سرانجام دینے والے محکمہ لائیواسٹاک کے آفیسران اہلکار مبارک باد کے مستحق ہے جن کی بہترین ٹیم ورک کی بدولت تاریخی میلہ کامیابی سے ہمکنار ہو سبی میلے کی مویشیاں منڈی میں 35کروذ مالیت کے جانوروں کی خرید وفروخت ممکن ہوئی جس کی بدولت مالداروں سمیت ملکی معیشت میں اضافہ ہوا محکمہ لائیواسٹاک کے ذمہ دارفرض شناس آفیسر محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں لائیواسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کی ترقی میں ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ان خیالا ت کا اظہا رانہو ں سبی میلے کے کامیاب انعقاد پر محکمہ لائیواسٹاک کے ڈاکٹرز و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان رانا خالد نصیر ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر ، ڈائریکٹر ریسرچ بیگ محمد کا کڑ، ڈپٹی ڈائریکڑ لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد صافی، ڈاکٹر محمد نعیم خان کھوسہ ،بابو محمد انور خجک کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک کے آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی مشیر جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان لہ لہ عبید اللہ جان بابت نے کہا کہ جس محنت ولگن سے ذمہ دار آفیسران محنت اہلکاروں نے دن رات ایک کرکے میلے میں دوردراز سے آنے والے مالداروں کو کسی قسم کی پریشانی مشکلات سے بچایا وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے سبی میلے کے موقع پر مویشی منڈی میں جانوروں کے علاج معالجے میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے آفیسران واہلکار مبادک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار آفیسران واہلکار محکمہ لائیواسٹاک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں کو احساس کریں اور موسمی حالات کے مطابق مقامی مالداروں کو جدید انداز سے مالداری کے طریقوں جانوروں کی بروقت ویکسین علاج معالجے ممکن بنائیں تاکہ سبی سمیت گردونواح میں مالداروں کو ریلیف مل سکے وسائل میں رہ کر محکمہ لائیواسٹاک کے ملازمین اور مالداروں کے مسائل ومشکلات کا حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے مالداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ویکسین کے عمل کو بھی لازمی کرائیں تاکہ آپ کے جانور موزی امراض سے محفوظ رہ سکیں اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکیں لہ لہ عبید اللہ بابت نے کہا کہ جشن سبی میلے کی کامیاب انعقاد پر میں حکومت بلوچستان کمشنرسبی ڈویژن محکمہ لائیواسٹاک سبی کے آفیسران کی کارکردگی کو سہراہتے ہوں جن کی کاوشوں سے سبی میلے کی تمام کی تمام تقریبات کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوئیں اس موقع پر سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان راناخالد نصیر، ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد نے صوبائی وزیر لائیواسٹاک مشیر جنگلات وجنگلی حیات بلوچستان لہ لہ عبید اللہ جان بابت سبی میلے کے موقع پر محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے کئے گئے اقدامات وانتظامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی انہوں نے بتایا کہ تاریخی وروایتی میلہ مویشیاں اوسپاں میں اس مرتبہ 35کروڑمالیت کے جانوروں کی خرید وفروخت ممکن ہوئی 20ہزار سے زائد جانور سبی میلہ منڈی میں لائے گئے 11ہزار4سو58جانوروں کی خرید فروخت ہوئی ان میں بیل 7991اونٹ2654جبکہ گھوڑے813شامل تھے سب سے مہنگا بیل 20لاکھ میں فروخت ہوا جبکہ سب سے مہنگا گھوڑا2لاکھ اور ایک اونٹ 1لاکھ 65ہزار میں خریدا گیا ہرسال کی طرح اس سال بھی مال مویشی کی بہترین پرورش کرنے والے مالدار نور محمد ولد برخوردار کو اول ، امان اللہ ولد غلام محمد لہڑی کو دوسراپوزیشن حاصل ہوئی محکمہ لائیواسٹاک کے عملے سے آپ کی زیر نگرانی دن رات محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری سب کی محنت کا صلہ سبی میلہ کی کامیابی کی صورت میں عطاء کیا ۔