خبرنامہ بلوچستان

سبی میں مسافرکوچ کے الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

سبی: (آئی این پی)درنجن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔ سبی کے علاقے درنجن کے قریب مسافر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتال میں 27 زخمی مسافروں کا علاج جاری ہے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔