خبرنامہ بلوچستان

سبی کوہلو شاہراہ کی تکمیل‘ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا،وزیراعلیٰ بلوچستان

سبی(آئی این پی )وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ سبی کوہلوقومی شاہراہ کی تکمےل سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات مےسر آچکی ہے جےکب آباد سکھر اور لورالائی ڈےرہ غازی خان قومی شاہراہوں کےلئے سبی رکھنی روڈ پل کا کردار ادا کرے گا مقامی آبادی کی ترقی عوام کی خوشحالی مےں بھی اہم رول پلے کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں مےں تعلےم صحت روزگار کی فراہمی کےلئے بھی سبی کوہلو روڈ اہمیت کا حامل ہے مسلم لےگ ن کی حکومت نے عوام کا دےرینہ مطالبہ پورا کردےا ہے زبانی دعوو¿ں نہےں عملی اقدامات پر ےقےن رکھتے ہےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے کوہلو کے علاوہ گرانڈوڈھ مےں سبی کوہلو شاہراہ کا فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر وزےراعظم مےاں محمد نواز شرےف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، رکن صوبائی اسمبلی مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنمانواب چنگےز خان مری ، وفاقی وزےر عبدالقادر بلوچ، احسن اقبال وزےر مملکت مےر حاصل خان بزنجو،مشےر برائے سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سابق سےنیٹر مےر محبت خان مری نےشنل لاجسٹک سےل کے کوارٹر ماسٹر جنرل لےفٹیننٹ جنرل احمد جاوےد بخاری، ڈائرےکٹر جنرل لےفٹیننٹ جنرل فےصل مشتاق ،پروجےکٹ ڈائرےکٹر برگےڈیئر محمد احمد علوی ،پروجےکٹ منےجر کرنل ارسلان علےم ،مےجر نعےم احمد ،صوبدار مےجر محمد اشرف ،صوبائی وزےر مےر عاصم کرد گےلو،رکن صوبائی اسمبلی سےد لےاقت علی ،اےم پی اے طاہر محمود، اےم پی اے مےر جعفر خان مندوخےل ، کمانڈسدرن کمانڈر بلوچستان لےفٹیننٹ جنرل عامر رےاض، آئی جی بلوچستا ن احسن محبوب، چےف سےکرٹری بلوچستان سےف اللہ چٹھہ ، برگےڈکمانڈر سبی برگےڈیئر شہزادہ شاہد نواز ،ڈی آئی جی سبی سےد انتصار حسےن جعفری ،کمشنر سبی ڈویژن مےر غلام علی بلوچ ،لےفٹیننٹ کرنل عمر سعےد آفرےدی ،ڈپٹی کمشنر سبی سےف اللہ کھےتران ، ڈپٹی کمشنر کوہلو، چےئرمےن ضلع کونسل سبی ملک قائم الدےن دہپال ، چےئرمےن مےونسپل کمےٹی سبی حاجی داو¿د رند سمےت مختلف محکموں کے سےکرٹریز قبائلی سےاسی عوامی شخصیات بھی موجود تھے ۔ نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ آج عوام کےلئے بڑی خوش خبری ہے کہ بلوچستان مےں اہم منصوبے مکمل ہوئے ہےں سبی کوہلو شاہراہ کا کام سے1970مےں شروع ہوا چند مسائل پر منصوبے تعطل کا شکار رہا اور کبھی5 کلومیٹر تو کبھی10 کلو میٹر شاہراہ کی تعمےر کاکام ہوتا تھاجب سے مسلم لےگ ن کی حکومت آئی اور مےاں نواز شرےف نے حلف اٹھاےا تو بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا عہد کرتے ہوئے سبی کوہلو تا رکھنی شاہراہ کو بھی مکمل کرنے کا عہد کےا اور خصوصی توجہ دےکر اس روڈ کی تکمےل کو ممکن بناےا مذکورہ شاہراہ جہاں عوام کی ترقی وخوشحالی مےں اہم رول پلے کرے گی وہاں سےاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل بھی ہے شاہراہ کی تکمےل مےں سےاسی وقبائلی افراد کا بھی اہم رول ہے سبی کوہلو شاہراہ کی تکمےل سے عوام کو رےلیف ملے گا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس شاہراہ کی حفاظت کرےں انہوں نے کہا کہ پہلی بار مےاں نواز شرےف اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑی علاقہ مےں آئے جو کسی بھی حکمران کا پہلا دورہ ہے ہم اپنے محبوب قائد کو بلوچستان آمد پر وےلکم پےش کرتے ہوئے امےد ظاہر کرتے ہےں کہ وہ ملک کی تعمےر وترقی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خوشحالی مےں بھی اپنا رول پلے کرےں گے وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے ہم پر اعتماد کرکے جو نمائندگی کا اعزاز بخشا ہے انشاءاللہ عوام کو کبھی ماےوس نہےں کرےں گے مسلم لےگ ن نے ہمےشہ ملک وقوم کی درست سمت مےں رہنمائی کرتے ہوئے عوامی مسائل کا خاتمہ کےا ہے