خبرنامہ بلوچستان

سرفرازبگٹی کی وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

سرفرازبگٹی

سرفرازبگٹی کی وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، سرفرازبگٹی کی وزیرداخلہ کے عہدے سےبرطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیراعلیٰ نے گورنر سے سرفرازبگٹی کوبرطرف کرنےکی سفارش گورنرسےکی تھی۔ بلوچستان میں بھی نون لیگ مشکل میں پڑنے لگی، وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد حکمراں جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، سرفرازبگٹی کی وزیرداخلہ کے عہدے سے برطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ برطرفی کی خبروں کے بعد سرفرازبگٹی نے ٹویٹ کیا کہ برطرفی کی خبر سچ نہیں وہ پہلے ہی اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجواچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گورنر سے سرفرازبگٹی کوبرطرف کرنےکی سفارش گورنرسے کی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمدعلی بھی مستعفی ہوگئے، پرنس احمدعلی نے استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیا، پرنس احمدعلی نےدس روزپہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ گذشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے اوروہ جلد اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھیج دیں گے۔ اس حوالے سے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی نہ فی الحال تصدیق کرسکتا ہوں اور نہ تردید، میرےاستعفے سے متعلق میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ چلنے دیں، کل اہم پریس کانفرنس کروں گا۔