خبرنامہ بلوچستان

سریاب روڈ پرنا معلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

کوئٹہ: (آئی این پی) پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے علاقے لوہڑ کاریز کے قریب پیش آیا۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن تھانے کے کانسٹیبل عبدالکریم بنگلزئی گھر جا رہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں۔