خبرنامہ بلوچستان

سنٹرل جیل ژوب کے قیدیوںمیں عیدی اورمٹھائی تقسیم

ژوب: (اے پی پی)جیلیں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ہیں عید کے موقع پر قیدیوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنے کی ضرورت ہے، معیاری خوراک کی فراہمی قیدیوں کا حق ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد حیات کاکڑنے سنٹرل جیل ژوب کے قیدیوں میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالرفیق کاکڑ قبائلی رہنما چیرمین ضلعی زکواۃٰ کمیٹی عبدالستار خان کاکڑ اسسٹنٹ سپرنٹندنٹ جیل در محمد مندوخیل ملک گل زمان ناصر دولت خان اور دیگر بھی موجود تھے ژوب اور شیرانی دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز قیدیوں سے عید ملے اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیں سپرنٹنڈنت جیل رفیق کاکڑنے جیل سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد حیات کاکڑ نے سنٹرل جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ اور لنگر میں کھانے کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی ضرورت ہے جیلیں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ہوتی ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح کی اشد ضرورت ہے تاکہ قید کاٹنے کے بعد کار آمد شہری بن سکے قیدیوں کو معیاری خوراک کی فراہمی انکا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو بروقت عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جیلوں میں قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولتوں کی فراہمی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر قیدیوں میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔