خبرنامہ بلوچستان

سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ مائنزکو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا: ترجمان ایف سی

فرنٹیئرکور بلوچستان نے اسپلنجی میں ، کوئٹہ۔10 ستمبر ( اے پی پی )فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے اسپلنجی میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ مائنز کوبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا ،ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان کو اطلاع ملتے ہی کوئٹہ کے علاقے دہشت اسپلنجی میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب دیسی ساختہ مائنز برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ،فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔