خبرنامہ بلوچستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

حب: (ملت+اے پی پی) حساس ادارے اور ایف سی نے ساکران روڈ پر حب میں چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی بڑی واردات کے لیے استعمال کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے۔ خالی مکان سے بڑی مقدار میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں آرپی جی راکٹ بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔