خبرنامہ بلوچستان

سہیل مجید دو ارب واپس کرنے پر رضامند

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) اربوں کی کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خالد لانگو کے فرنٹ مین نے نیب سے دو ارب روپے میں ڈیل کر لی ، مشتاق رئیسانی نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے گا ۔ ڈی جی آپریشننز نیب ظاہر شاہ کہتے ہیں کرپشن کرنے والے دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ، اب پیچھا کرنا آسان ہے ۔ نیب نے ملزموں کے عیب چھپائے ، بخشش کا جمعہ بازار لگ گیا ، اربوں کی کرپشن کا دو ارب میں سودا طے ہوگیا ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کی ” حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ” کے مصداق ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین ہوگئی ۔ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق صوبائی مشیر خالد لانگو کے فرنٹ مین سہیل مجید نے دو ارب روپے میں سودا طے کر لیا ، مشتاق رئیسانی نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے گا ۔ ادھر سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف مزید دو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہو گیا جبکہ آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپور کیخلاف انکوائری بند کر دی گئی ہے ۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کے فرنٹ مین سہیل کو اربوں کی کرپشن میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ رئیسانی کے گھر سے 73 کروڑ کیش اور چار کروڑ کا سونا برآمد ہوا تھا ۔ پلی بارگین کے تحت دونوں دو ارب روپے نیب کو واپس کریں گے ، مشتاق رئیسانی نوکری سے فارغ کر دیئے جائیں گے اور ایک ارب اسی کروڑ روپے کے گیارہ بنگلے بھی نیلام ہوں گے ۔ راجا پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پلانٹس کے دو مقدمات میں دائر کئے جائیں گے ۔ نیب بورڈ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس عظیم اقبال صدیقی ، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی کے خلاف تحقیقات اور نیشنل بنک کے افسروں کیخلاف چار انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی ۔ ادھر ڈی جی آپریشننز نیب ظاہر شاہ نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کی تفصیلات بتادیں ۔ ان کا کہنا تھا کرپشن کرنے والے دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں اب پیچھا کرنا آسان ہے ۔ نیب کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید شاہ سے سوا تین ارب روپے کی وصولی کرلی گئی ۔ ڈی جی آپریشنز نے بتایا مشتاق رئیسانی نے سب کچھ نیب کے حوالے کر دیا ۔ ساتھ ہی سہیل مجید نامی کنٹریکٹر نے بھی ایک ارب کے برابر جائیداد اور نقدی واپس کر دی ہے ۔ ڈی جی آپریشنز نیب کہتے ہیں کرپشن کرنے والے دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں پیچھا کرنا آسان ہے ۔