خبرنامہ بلوچستان

سینئر رہنماء غلام اکبر لاسی کا طویل علالت کے بعد انتقال

سینئر رہنماء غلام اکبر لاسی کا طویل علالت کے بعد انتقال
کوئٹہ: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی غلام اکبر لاسی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق وفاقی وزیر غلام اکبر لاسی طویل علالت کے بعدکراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ بلوچستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک ودیگر رہنماؤں نے غلام اکبر لاسی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غلام اکبر لاسی ایک مخلص نظریاتی اور متحرک رہنماء تھے ،ہم دعاگوں ہے کہ اللہ تعالی انھیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔