خبرنامہ بلوچستان

سینتیس بچوں کا باپ گلزار خان چوتھی شادی کا خواہشمند

سینتیس بچوں کا باپ گلزار خان چوتھی شادی کا خواہشمند
بلوچستتان:(ملت آن لائن)گذشتہ برس کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کے باپ سردار جان محمد خلجی کی ایک خبر منظر عام پر آئی تھی، جو 100 بچوں کا باپ بننے کے خواہشمند تھے۔ لیکن بنوں کے 65 سالہ گلزار خان نے بظاہر سردار جان محمد خلجی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جن کے ہاں حال ہی میں 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ گلزار خان نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں، جن سے ان کے پہلے ہی 36 بچے تھے، جن میں 12 لڑکے اور 24 لڑکیاں شامل ہیں اور اب ایک اور بیٹے کی پیدائش نے یہ تعداد 37 تک پہنچادی ہے گلزار خان کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی—۔جیو نیوز اسکرین گریب دوسری جانب موصوف چوتھی شادی کرکے مزید بچوں کی پیدائش کے بھی خواہش مند ہیں۔ گلزار خان کا تعلق فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان سے ہے، جہاں ہونے والے فوجی آپریشن کی وجہ سے وہ بیوی بچوں سمیت بنوں کے علاقے ملتانی لنڈیاک میں آکر مقیم ہوئے۔ گلزار خان کو خاندان کی کفالت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور انہیں گھر کے خرچے کے لیے وقتاً فوقتاً اراضی بیچ کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔ گلزار خان کے مطابق، ‘مجھے چوتھی شادی کا شوق ہے، لیکن مہنگائی بہت ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے تو وہ چوتھی شادی کرسکتے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب گلزار خان کا نام اُن بادشاہوں کے نام کے ساتھ جوڑا جائے گا، جن کی بیویوں اور بچوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوتی تھی۔