خبرنامہ بلوچستان

سیکورٹی فورسزکے کردارکو فراموش نہیں کیا جاسکتا، میرغلام دستگیر بادینی

ایف سی بلوچستان

سیکورٹی فورسزکے کردارکو فراموش نہیں کیا جاسکتا، میرغلام دستگیر بادینی

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) صوبائی وزیر بلدیات حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شدید الفاظ میں مذمت ،فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،یہ بات انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ، پولیس کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے صوبے میں مثالی امن قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگا ،موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنا ممکن نہیں رہا ، سی پیک جیسے بڑے پروجیکٹ کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔ ضرروت اس امر کی ہے اہم منصوبے میں معاشی طور پر پسماندہ صوبہ بلوچستان کے مفادات کا خاص رکھا جائے مغربی روٹ پر عمل درآمد سے ہی اندورن بلوچستان سے پسماندگی کاخاتمہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔