خبرنامہ بلوچستان

سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں ،ڈی آئی جی کوئٹہ

سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں ،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ(ملت آن لائن)گزشتہ روزکوئٹہ میں خود کش حملے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش حملے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،کوئٹہ کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ ،امن وامان قائم رکھنے ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قابل فخر خدمات سرانجام دے رہی ہے ،پولیس جوان وآفیسران جذبہ خدمت اور شہادت سے سرشار ہیں۔قانون کی حکمرانی قائم رکھنے اور وطن عزیز کو دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے شہداء پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگا ں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز ، پولیس اور لیویز فورس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پولیس فورس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹاجاسکے۔