خبرنامہ بلوچستان

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 92 دہشت گرد مارگرائے

کوئٹہ:(آئی این پی ) بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران ٹارگٹڈ آپریشنز میں بیانوے دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی مدد گار مرکز میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر محمود اور ترجمان صوبائی حکومت انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ایف سی اور حساس اداروں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں چار سو سترہ ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جن میں بیانوے دہشت گردے ہلاک ہوئے جبکہ اٹھارہ سو کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر دس ہزار کلو گرام سے زائد بارود،آٹھی سو بیس چھوٹے بڑے ہتھیار اور ہزاروں راؤنڈز کے علاوہ دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ چھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو گرفتارکرکے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کو صوبے میں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر داخلہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کی گرفتاری کو بھارتی مداخلت کا بین ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلبوشن یادیو کی گرفتاری سیکورٹی اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔