خبرنامہ بلوچستان

سی پیک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہاہے؛ وزیراعلی بلوچستان

گورنر بلوچستان نے

کوئٹہ:(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات سے عوام کو محروم نہیں رکھیں گے،سی پیک منصوبے کے ثمرات عوام کو ملیں گے،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہاہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی خود حفاظت کریں گے۔جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے،کھیلوں سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روشن حقیقت کی طرح ابھر رہاہے،ہمارا ملک مزید روشن اور خوشحال ہوگا،سی پیک کے ثمرات سے عوام کو محروم نہیں ہونے دیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی خود حفاظت کریں گے،راہداری منصوبے کے ثمرات عوام کو ملیں گے،سی پیک منصوبہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اندرونی اور بیرونی دشمن کے عزائم کو یکجہتی سے ناکام بنائیں گے کیونکہ سول اور ملٹری قیادت اب ایک پیچ پر آچکی ہے،دہشتگرد جس بل میں ہوں گے کارروائی کریں گے۔(خ م)