خبرنامہ بلوچستان

سی پیک سے خطے کی معیشت نئی بلندی تک جائے گی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان:(ملت+اے پی پی) ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ایشیائی ممالک میں مغرب کی بالادستی کے خاتمے کےلیےجدوجہد کا آغاز ہوا ہے ، سی پیک منصوبے سے خطے کی معیشت نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی۔ گوادر میں دو روزہ عالمی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک کے علاوہ پاکستان میں 8 اعشاریہ 5 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے۔ اس رقم میں سے 4 اعشاریہ 5 بلین ڈالر کراچی سے پشاور اہم ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے پرخرچ ہوںگے۔ تقریب سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روٹ کے بینر تلے سی پیک کا منصوبہ خطے کی معیشتوں کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ گوادر میں جاری عالمی کانفرنس ملکی اور غیرملکی مندوبین سمیت عسکری قیادت بھی خصوصی شرکت کررہی ہے۔