خبرنامہ بلوچستان

سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا :ثنا اللہ زہری

گوادر: (ملت+اے پی پی) پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ۔ گوادر سے پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگیا ۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ، گوادر سے پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگیا ، گوادر میں پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی اور عسکری قیادت ، وفاقی وزرا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چین کے سفیر سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر حکومت پاکستان اور فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے دونوں ملکوں کی دوستی کو سروں کی زبان میں پیش کیا ۔ پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی تقریب سے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل اور چینی عہدیدار نے بھی خطاب کیا ۔