خبرنامہ بلوچستان

سی پیک منصوبےسےبلوچستان میں خوشحالی کے نئےدورکاآغازہوگامیرغلام دستگیر

کوئٹہ۔: (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء رکن صوبائی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے جانب سے اچھا بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے وفاقی سطح یا صوبائی سطح پر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ملک و صوبہ گامزن کیاہے۔ موجودہ بجٹ سے صوبے میں ترقیاتی عمل تیز ہوجائے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ موجودہ حکومت بلا تفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں میں ترقی کے یکساں دور کا آغاز ہواہے ۔ سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے یقیناًغربت ، بے روزگاری جیسے مسائل حل ہونگے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی جانب سے پیش کیے جانے والا بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے تعلیم ، صحت اور امن و امان کے حوالے سے جو رقم مختص کی گئی ہے اس سے بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری آئیگی اور ساتھ ہی امن و امان کی صورتحال میں بھی کافی بہتری آئیگی ، رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی نے مزید کہاکہ سی پیک ہماری ریڈ ھ کی ہڈی ہے پاکستان اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد جب لوگوں کی رسائی آسان ہوجائیگی تو یہاں کے لوگوں کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے اس خطے میں زبردست فروغ حاصل ہوگا اور عوام کی طرز زندگی میں انقلاب آجائے گا ۔ سی پیک منصوبہ یقیناًعلاقے کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی اور کاروباری مواقع کا پیغام لے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے دن رات بھرپور کوششیں کررہی ہے نوشکی کی علاقے میں کروڑوں روپے کی اسکیمات پر تیزی سے کام جاری ہے علاقے میں صحت تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔