خبرنامہ بلوچستان

سی پیک پورے پاکستان کیلئےترقی اورخوشحالی کا پیغام لیکرآیا ہے، زہری

گورنر بلوچستان نے

گوادر :(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف گوادر اور بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آیا ہے۔ ہم اس منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تیار ہیں، بلوچستان کے عوام بہادر اور حوصلہ مند ہیں جو دشمن کی دہشت گردی کی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ جمعرات کو گوادر میں مختلف منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعظم کی دلچسپی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، گوادر کی ترقی اب حقیقت بنتی جا رہی ہے، گوادر منصوبے سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ گوادر کے تحفظ کیلئے حکومت نے نیا سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا ہے، گوادر فری ٹریڈ زون گوادر بندرگاہ کا حصہ ہے۔ یہاں پر پچاس ہزار لوگوں کو ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 91 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر میں فنی تربیت کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔ گوادر منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ فری زون کی تعمیر کیلئے تمام رقم چین فراہم کرے گا۔ گوادر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کو بین الاقوامی شہر بنانے کیلئے پانی کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف گوادر اور بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آیا ہے۔ ہم اس منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بہادر اور حوصلہ مند ہیں جو دشمن کی دہشت گردی کی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔