خبرنامہ بلوچستان

شمالی بلوچستان میں چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 5 جاں بحق

کوئٹہ(آن لائن)شمالی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شیرانی میں کمرے کی چھت گرنے سے 2خواتین اور 3بچے جاں بحق ہو گئے۔ چمن پشین ژوب لورالائی ہرنائی زیارت مسلم باغ دالبندین نوشکی سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے جبکہ اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئیں۔ ضلع شیرانی کے علاقے شینہ پونگہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 3بچے جاں بحق ہو گئیں مقامی لوگوں نے لاشیں نکال لی ہیں۔