خبرنامہ بلوچستان

شہبازشریف؛کوئٹہ میں امراض قلب ہسپتال کی تعمیرسے بہترسہولیات میسرآئے گی:عبدالقیوم کاکڑ

کوئٹہ:(اے پی پی)جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں بلوچستان کے عوام کے لیے امراض قلب کے ہسپتال کی تعمیر کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد عمر بلوچ نے کوئٹہ میں امراض قلب کے ہسپتال کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اس منصوبے کے لیے زمین مختص کردی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے ،عبدالقیوم کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں امراض قلب کا ہسپتال نہ ہونے کہ وجہ سے مریضوں کو علاج ومعالجے کے لیے لاہوراور کراچی جانا پڑتا ہے مگر اب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں امراض قلب کے ہسپتال کی تعمیر سے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کوئٹہ میں ہی میسر آے گی۔