خبرنامہ بلوچستان

شہرکی خوبصورتی کےلئےوزیراعظم کی جانب سے5ارب کا پیکیج دیا گیا ہے: خان لہڑی

ڈیرہ مراد جمالی: (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو ترقی دینا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اقتدار بھی صوبے کی ترقی کے عزم کے ساتھ قبول کیا تھا، وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر لعل بخش لہڑی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف صوبہ بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے دن رات کام کررہے ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کی ترقی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے کام جاری ہے ،کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے وزیراعظم کی جانب سے بہت بڑا پیکج دیا گیا ہے جس سے کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کام شروع کردئے گئے ہیں اور سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کی پی ایس ڈی پی فنڈز سے اپنے حلقے پی بی 29تمبومیں کروڑوں روپوں کی لاگت سے بلیک ٹاپ سٹرکیں ،اسکولوں،لائیواسٹاک اور ہیلتھ مراکزکی بلڈنگیں بنائی گئی ہیں سینکڑوں دیہاتوں میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمرزاور نئی لائینں بچھائی گئی ہیں اور اس سال بھی فنڈز ریلیز ہوتے ہی نئی اسکیموں پر کام شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی نوعیت کے کاموں پر یقین رکھتے ہیں اور علاقے کی پسماندگی کو مدنظررکھتے ہوئے تمام اسکیمات اجتماعی نوعیت کے بنائے گئے ہیں تاکہ ان اسکیمات سے علاقے میں بسنے والے تمام افراد مستفید ہوسکیں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں صوبے سے جلد ہی اندھیرے کا سماء ختم ہوکر ہرجگہ اجالا ہی اجالا ہوگا۔